کراچی میں اتارے گئے PIA کے طیارے میں کل بھی آتشزدگی کا سگنل ملا تھا


کراچی (قدرت روزنامہ)ہنگامی طور پر کراچی ایئر پورٹ پر اتارے گئے قومی ایئر لائن کے بوئنگ طیارے میں کل بھی آتش زدگی کا سگنل ملا تھا۔ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق رجسٹریشن اے پی بی ایم ایس طیارے میں جدہ سے سیالکوٹ جاتے ہوئے کاک پٹ کیبن میں آتش زدگی کا سگنل ملا تھا جبکہ روانگی کے کچھ دیر بعد پرواز پی کے 746 کو جدہ واپس اتار لیا گیا تھا۔
ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق فنی خرابی دور کر کے طیارے کو گزشتہ روز کراچی لایا گیا تھا جبکہ معائنے کے بعد طیارے کو سیالکوٹ روانہ کر دیا گیا تھا، یہی طیارہ آج سیالکوٹ سے جدہ کے لیے پرواز پی کے 745 کے لیے آپریٹ کیا گیا۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق پرواز پی کے 745 میں روانگی کے ڈیڑھ گھنٹے بعد فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر طیارے کو کراچی موڑ دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج بوئنگ طیارے کے بنکر میں آتشزدگی کا سگنل موصول ہوا تھا جس کے بعد بوئنگ 777 طیارے نے کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی، مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں آتش زدگی کے شواہد نہیں ملے، طیارے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا 18 ہزار ارب کا مجوزہ بجٹ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی ایم ایف کا…

4 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراءاور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویڑن کو 15 نومبر 2023…

9 mins ago

کرغزستان میں ہنگامے، معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ڈاکٹر عالیہ کی بھی موجودگی کا انکشاف، ویڈیو بیان جاری کردیا

بشکیک (قدرت روزنامہ) کرغزستان کے دارالحکومت میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی…

13 mins ago

حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانیکا عندیہ دے…

14 mins ago

بھارتی اداکارہ ندھی سیٹھ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے…

17 mins ago

سعودی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو، نیم برہنہ ماڈلز کی کیٹ واک

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ کے فیشن شو کا انعقاد…

29 mins ago