ملتان: بچے کے پیٹ سے کیل نکال لی گئی، ذمے دار قاری نہ پکڑا گیا


ملتان (قدرت روزنامہ)ملتان میں کمسن بچے کے پیٹ میں جانے والی کیل کو نکال لیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال میں بچے کے آپریشن کے بعد پیٹ سے کیل نکال لی گئی ہے۔
ڈاکٹر راؤ امجد نے بتایا ہے کہ بچہ ملتان کے نشتر اسپتال میں زیرِ علاج ہے، اس کی حالت تسلی بخش ہے۔
واضح رہے کہ سبق یادنہ کرنے پر قاری نے کمسن بچے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کی زبان کے نیچے کیل رکھ دی تھی، جس سے کیل بچے کے پیٹ میں چلی گئی تھی۔ملتان پولیس کے مطابق قاری کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے اس کی تلاش جاری ہے۔