سپریم کورٹ؛ بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کا کیس سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کا کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔عدالت عظمیٰ نے بجلی کے بلز میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے سے متعلق کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مختلف الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی جانب سے1090 درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں۔