قطر کیلیے بُک کنٹینر سے پیاز میں چھپائی گئی 3 من سے زائد چرس برآمد

کراچی(قدرت روزنامہ) قطر کے لیے بک کرائے گئے کنٹینر سے پیاز میں چھپائی گئی 3 من سے زائد چرس برآمد کرلی گئی . ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ایک بڑی کارروائی کی گئی، جس میں سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی .

اے این ایف نے دوحہ کے لیے بُک کیے گئے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کرلی . تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی 125 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جسے مہارت کے ساتھ پیاز کی جھلیوں میں چھپایا گیا تھا . کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کے لیے بک کیا گیا تھا . اے این ایف حکام نے منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے . . .

متعلقہ خبریں