قطر کیلیے بُک کنٹینر سے پیاز میں چھپائی گئی 3 من سے زائد چرس برآمد


کراچی(قدرت روزنامہ) قطر کے لیے بک کرائے گئے کنٹینر سے پیاز میں چھپائی گئی 3 من سے زائد چرس برآمد کرلی گئی۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ایک بڑی کارروائی کی گئی، جس میں سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
اے این ایف نے دوحہ کے لیے بُک کیے گئے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کرلی۔ تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی 125 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جسے مہارت کے ساتھ پیاز کی جھلیوں میں چھپایا گیا تھا۔
کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کے لیے بک کیا گیا تھا۔ اے این ایف حکام نے منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Recent Posts

‎پارلیمنٹ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی نامزدگی، اگلے مراحل کیا ہونگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ…

2 hours ago

چیف جسٹس کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہوئی،اس پر احتجاج نہیں بنتا، شہزاد شوکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ جسٹس…

2 hours ago

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور بینچ نمبر ایک میں منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10 ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران…

2 hours ago

آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم…

2 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا…

3 hours ago

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

8 hours ago