بھارتی نژاد برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کیخلاف دعویٰ جھوٹ کا پلندہ نکلا


لندن(قدرت روزنامہ) برطانیہ کی بھارتی نژاد وزیر داخلہ کا برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلق دعویٰ جھوٹ ثابت ہوا۔برطانوی کے میڈیا ریگولیٹر نے بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا کہ بچوں کے جنسی استحصال کرنے والے گروپس کے تقریبا تمام ارکان پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں۔
میڈیا ریگولیٹر کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی وزیر داخلہ کی جانب سے ایک خاص سماجی گروپ کی نشاندہی کرنا اور انہیں جنسی استحصال میں ملوث قرار دینا سراسر گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ وزارت داخلہ کی اپنی جاری کردہ رپورٹ میں یہ انکشاف کی گیا تھا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث گروپس کے ارکان سفید فام ہیں۔
بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ نے سویلا بریورمین نے دعویٰ کیا تھا کہ برطانیہ میں بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے تقریبا تمام گروپ پاکستانی نژاد برطانوی چلاتے ہیں۔