اس طرح دھماکے میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 53 ہو گئی ہے . دھماکے کے 7 شدید زخمی اب بھی انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں . 3 شدید زخمیوں سمیت 18 زخمی سی ایم ایچ منتقل کیے گئے ہیں . دھماکے کے 17 زخمی غوث بخش میموریل اسپتال مستونگ میں زیر علاج ہیں جب کہ 25 زخمیوں کو ڈسچارج کردیا گیا ہے . دوسری جانب پولیس کے مطابق مستونگ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، جس میں قتل ، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں . دریں اثنا سانحہ مستونگ پر بلوچستان حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے . اس سلسلے میں سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جس کے بعد شہدا کی تعداد 53 ہو گئی جب کہ صوبے میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے . ترجمان سول اسپتال کے مطابق مستونگ دھماکے کا زخمی ٹراما سینٹر کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا، جو کہ آج جانبر نہ ہو سکا .
متعلقہ خبریں