کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف تفتیشی افسر نے چالان جمع کرانے کے لیے انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت سے مہلت مانگ لی . انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف پولیس موبائل جلانے کے کیس سے متعلق سماعت ہوئی .
دورانِ سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے حلیم عادل کے خلاف چالان جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کر لی گئی .
عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی . واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ و دیگر کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں پولیس موبائل جلانے کے الزام میں مقدمہ درج ہے .