کراچی: درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے . محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 25.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے .


محکمۂ موسمیات کا بتانا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے . ماہرین صحت کے مطابق گرم موسم کے دوران شہری پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنائیں .

. .

متعلقہ خبریں