پی آئی اے کا مدینہ سے آنیوالا طیارہ تبدیل، 60 مسافر آف لوڈ
کراچی (قدرت روزنامہ)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی مدینہ سے آنے والی پرواز کا طیارہ تبدیل ہونے سے 60 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔قومی ایئر لائن ذرائع کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں کو اب 6 اکتوبر کی پرواز پر بک کیا گیا ہے۔
قومی ایئر لائن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں کی جانب سے مدینہ ایئرپورٹ پر احتجاج کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 744 کے لیے پہلے بوئنگ 777 طیارہ تھا جس کے بعد اب ایئر بس 320 طیارہ بھیجا جا رہا ہے۔ قومی ایئرلائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے طیارہ تبدیل کیا گیا ہے۔