برٹنی اسپیئرز کے گھر پولیس پہنچ گئی


امریکا (قدرت روزنامہ)امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی خیریت دریافت کرنے کے لیے پولیس اہلکار ان کے گھر پہنچ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 41 سالہ گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر چھریوں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیوز پوسٹ کی تھیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برٹنی اسپیئرز نے سوشل میڈیا پر واضح کیا تھا کہ یہ چھریاں اصلی نہیں ہیں تاہم پھر بھی ان کے کچھ مداحوں نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو بلایا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بعدازاں واضح کردیا کہ برٹنی اسپیئرز کو کسی بھی قسم کا خطرہ یا انہیں کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا ہے۔