نگراں وزیرِ تجارت پنجاب کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن کا اعلان
لاہور (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ تجارت پنجاب ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ہم صنعتی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے جا رہے ہیں۔
ایس ایم تنویر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مہنگائی کو کم کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوہر اعجاز کا وژن ہے کہ ڈالر 260 روپے پر آئے۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ کاروبار کا فروغ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔