بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارتی ایجنسی را ملوث ہے، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی
دہشت گردوں کیخلاف مل کر لڑیں گے۔ہمیں معلوم ہے کون ہے اورکہاں سے کررہاہے
نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی اور زیبر جمالی کے ہمراہ کی نیوز کانفرنس
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان کے بھائیوں کے مقدس خون کا حساب لیں گے،نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی اور زیبر جمالی کے ہمراہ کی نیوز کانفرنس ۔دہشت گردوں کیخلاف مل کر لڑیں گے۔ہمیں معلوم ہے کون ہے اورکہاں سے کررہاہے۔
ریاست کی عملداری ہر صورت قائم کی جائے گی۔مستونگ دھماکے میں 55افراد شہید ہوئے۔دہشتگردوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اختیار کی ہے۔دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔تحقیقات کررہےہیں کہ دہشت گردوں کو کون کون سپانسرکررہاہے؟۔مکمل اورجامع تحقیقات کاآغازکردیاگیاہے۔
بلوچستان کی تاریخ میں عیدمیلاد النبی ﷺ پر پہلا حملہ ہوا۔نہتے شہریوں کونشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارتی ایجنسی را ملوث ہے۔