خضدار، کسٹمز کی کارروائیاں، 5 کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد، 2 افراد گرفتار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) خضدار میں کسٹمز حکام نے مختلف کارروائیاں کر تے ہوئے 2افراد کو گرفتار کر کے 5کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق خضدار کسٹم نے کوئٹہ کراچی روٹ پر واقع کورکھیڑا چیک پوسٹ پر دوکاروائیوں کے دوران 50 ہزار لیٹر غیرملکی ڈیزل جو جعلی GDپر لوڈ ایک گیس باوزر میں لوڈ تھا کو روک کر قبضے میں لیا
اس کے علاوہ ایک مزدا ٹرک سے جو اندرون ملک جارہا تھا کو روک کر سیب کے پیٹوں میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 4 ہزار کلو گرام چھالیہ برآمدکر کے 2 افراد گرفتار کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ غیر ملکی سامان کی قیمت 5 کروڑ روپے بنتی ہے ، کسٹمز حکام نے گرفتار ہو نے والے دنوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔