مستونگ سانحہ افسوس ناک، حکومت متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کرے، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مستونگ دھماکے میں بڑے پیمانہ پر انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کو افسوس ناک سانحہ قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، جسے احسن طریقہ سے انجام نہ دینے کے باعث ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے شہدا کے خاندانوں کی مالی معاونت کرے اور زخمیوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرے ۔