بارکونسل کے مطابق سالانہ اربوں روپے امن و امان سیکورٹی کے نام پر خرچ ہوتے ہیں لیکن بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال تشویشناک ہے . بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سانحہ مستونگ میں 50 سے زائد افراد کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر بلوچستان بھر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف بلوچستان بار کونسل کی جانب سے کل 30 ستمبر کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل نے مستونگ دھماکے کے خلاف کل بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا . بلوچستان بار کونسل نے اپنے بیان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ صوبائی، وفاقی حکومتیں اور سیکورٹی فورسز بلوچستان کے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے .
متعلقہ خبریں