پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘جان اچکزئی
نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی پاکستان انجینئرنگ کونسل کی سالانہ تقریب میں شرکت
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی پاکستان انجینئرنگ کونسل کی سالانہ تقریب میں شرکت‘پاکستان انجینئرنگ کونسل کی سالانہ میٹنگ کا کوئٹہ میں انعقاد خوش آئند اقدام ہے- صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے كہاہے كہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے-
صوبہ بلوچستان سے ملک کا مستقبل وابستہ ہے‘ ہمارے طلباء و طالبات میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں-بلوچستان میں کسی قسم کی دہشتگردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا-بلوچستان سے دہشتگردوں کا صفایا ضرور ممکن بنایا جائے گا-کسی کو بلوچستان کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی-مستونگ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا-
بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کا تہیہ کیا ہے-پاکستان کی عوام اور فورسز کے تعاون سے دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا-بلوچستان کا مستقبل روشن و خوشحال دیکھ رہا ہوں-سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے-