کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کو ہونے والے افسوسناک سانحے کے پیشِ نظر آج کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے .
تفصیلات کے مطابق اتحادِ اہلسنت کی اپیل پر آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا .
ہڑتال کے موقع پر تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہیں گے . ہڑتال کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کم اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں .
اتحاد اہلسنت نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے . خیال رہے کہ 12 ربیع الاول کو مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں خودکش دھماکے سے اب تک 55 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں .
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کر لیا گیا ہے . حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے کیلئے بھجوائے جا رہے ہیں . اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی .