متحدہ عرب امارات میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو گیا


متحدہ عرب امارات (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق پٹرول سپر 98 جو ستمبرمیں 3.42 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔ یکم اکتوبر سے اس کی قیمت بڑھ کر 3.44 درہم ہو گئی ہے۔
پیٹرول سپیشل 95 جو ستمبر میں 3.31 درہم میں دستیاب تھا، یکم اکتوبر سے 3.33 درہم میں دستیاب ہو گا۔ ای پلس 91 کے نرخ جو ستمبر میں 3.23 درہم تھے۔ اکتوبر میں اضافے کے بعد 3.26 درہم ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 4.57 درہم مقرر کی گئی ہے۔ ستمبر میں ڈیزل 3.40 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔