متحدہ عرب امارات میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو گیا


متحدہ عرب امارات (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا . عالمی میڈیا کے مطابق پٹرول سپر 98 جو ستمبرمیں 3.42 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا .

یکم اکتوبر سے اس کی قیمت بڑھ کر 3.44 درہم ہو گئی ہے .
پیٹرول سپیشل 95 جو ستمبر میں 3.31 درہم میں دستیاب تھا، یکم اکتوبر سے 3.33 درہم میں دستیاب ہو گا . ای پلس 91 کے نرخ جو ستمبر میں 3.23 درہم تھے . اکتوبر میں اضافے کے بعد 3.26 درہم ہو گئے ہیں .
اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 4.57 درہم مقرر کی گئی ہے . ستمبر میں ڈیزل 3.40 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا .

. .

متعلقہ خبریں