والد کو شراب کی لت لگ گئی تھی: عالیہ بھٹ


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے والد اور نامور بھارتی فلمساز مہیش بھٹ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں وہ شراب نوشی کی لت میں پڑ گئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے والدین مہیش بھٹ اور سونی رازدان کی بالی ووڈ میں جدوجہد اور مالی مشکلات سے متعلق گفتگو کی۔
عالیہ بھٹ نے اپنے والد مہیش بھٹ کے ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ماضی میں ایک وقت ایسا آیا جب والد کی کئی فلمیں فلاپ ہوئیں، اس دوران اُنہیں مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ایسے مشکل حالات میں میرے والد کو شراب نوشی کی لت بھی لگ گئی تھی’۔
اداکارہ نے کہا کہ ‘میرے والد نے شراب نوشی کی لت کے خلاف جنگ لڑی اور اپنی اس عادت کو ترک کیا اور پھر میرے والدین نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے بہت جدوجہد کی’۔
اُنہوں نے اپنی والدہ سونی رازدان کے کیریئر کے حوالے سے کہا کہ ‘میری والدہ نے اپنے کیریئر کا آغاز بغیر کسی انڈسٹری کنیکشن سے کیا تھا، میری والدہ کو ہندی زبان نہیں آتی تھی لیکن اس کے باوجود اُنہوں نے اپنے خوابوں کے لیے محنت کی’۔
عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ ‘میری والدہ نے اپنی سخت محنت سے ٹیلی ویژن، فلم اور تھیٹر میں اداکاری کے مختلف مواقع حاصل کیے، وہ تھیٹر سے فلم اسٹوڈیوز اور ٹیلی ویژن اسٹوڈیوز آڈیشن کے لیے جاتی تھیں’۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

2 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

2 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

2 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

2 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

3 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

3 hours ago