اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک ہفتے کے دوران جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشہ ایک ہفتے میں 2 افراد قتل ہوئے جبکہ اقدامِ قتل کے 8 واقعات رپورٹ ہوئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی49 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء سے محروم ہوئے، شہر کے مختلف تھانوں میں چوری کی 70 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں سے 77 موٹر سائیکلیں اور 14 گاڑیاں چوری کی گئیں۔پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وائٹ کالر کرائم چیک ڈس آنر کے 36 مقدمات رپورٹ ہوئے ہیں۔