صوبہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پر عزم ہیں ‘جان اچکزئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبہ بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے پر عزم ہیں . نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نےپریس کانفرنس سے خطاب كرتے هوئے كها كه افسوسناک مستونگ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے .

صوبے میں سوگ کا آج تیسرا دن ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے . آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فوراً بلوچستان کا دورہ کیا اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت و زخمیوں کی عیادت کی . آرمی چیف کا بر وقت دورہ بلوچستان ہمارے لئے معنی خیز ہے . دہشتگردی کے خلاف آرمی چیف کے واضع مؤقف کی تائید کرتے ہیں . حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی قیادت میں متحرک ہے . لاء اینڈ آرڈر کی بحالی کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں . دہشت گردوں و سہولت کاروں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا . آرمی چیف کے وژن کے مطابق صوبے کی سیکیورٹی کو مستحکم بنائیں گے . پاکستان کی ترقی کا راستہ بلوچستان سے گزرتا ہے . بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے . آرمی چیف کے اس عزم کو سلام پیش کرتے ہیں کہ ہم مستونگ واقعے میں ضائع ہونے والی ہر جان کا بدلہ لیں گے . حکومت بلوچستان کی طرف سے مستونگ سانحے کے شہداء و زخمیوں کیلئے معاشی معاونت کا اعلان کرتا ہوں . ہم فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں . دہشتگردی کے خلاف ہمارا عزم ہزار بار مضبوط و مستحکم ہے. کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں