بریگیڈیئر اختر سبحان کی گرفتاری کیخلاف پٹیشن خارج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے فوج کے حاضر سروس بریگیڈیئر اختر سبحان کی گرفتاری کیخلاف درخواست خارج کردی . ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں بریگیڈیئر اختر سبحان کی گرفتاری کے خلاف ان کی اہلیہ عمیرہ سلیم کی درخواست کی سماعت ہوئی .

عدالت نے بریگیڈئیر کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن خارج کر دی . عدالت نے ریمارکس دیے کہ عسکری آفیسر کو باقاعدہ چارج شیٹ کے ساتھ گرفتار کیا گیا . فوج کی طرف سے باضابطہ گرفتاری کا بیان سامنے آنے کے بعد پٹیشن قابل سماعت نہیں رہی . ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے پٹیشن خارج کی . جی ایچ کیو کی جیگ برانچ نے بریگیڈئیر اختر سبحان کی گرفتاری کے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگیڈئیر اختر سبحان کو سنگین الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف کوئٹہ میں محکمانہ انکوائری ہورہی ہے . واضح ہے کہ بریگیڈیئر اختر سبحان ایڈمنسٹریٹر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کوئٹہ تعینات رہے . . .

متعلقہ خبریں