بریگیڈیئر اختر سبحان کی گرفتاری کیخلاف پٹیشن خارج


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے فوج کے حاضر سروس بریگیڈیئر اختر سبحان کی گرفتاری کیخلاف درخواست خارج کردی۔ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں بریگیڈیئر اختر سبحان کی گرفتاری کے خلاف ان کی اہلیہ عمیرہ سلیم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بریگیڈئیر کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن خارج کر دی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ عسکری آفیسر کو باقاعدہ چارج شیٹ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ فوج کی طرف سے باضابطہ گرفتاری کا بیان سامنے آنے کے بعد پٹیشن قابل سماعت نہیں رہی۔ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے پٹیشن خارج کی۔
جی ایچ کیو کی جیگ برانچ نے بریگیڈئیر اختر سبحان کی گرفتاری کے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگیڈئیر اختر سبحان کو سنگین الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف کوئٹہ میں محکمانہ انکوائری ہورہی ہے۔واضح ہے کہ بریگیڈیئر اختر سبحان ایڈمنسٹریٹر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کوئٹہ تعینات رہے۔

Recent Posts

کراچی میں پان کی دکان سے لوٹ مار کے الزام میں ڈی ایس پی ظفر جاوید معطل

کراچی(قدرت روزنامہ)پان کی دکان سے لوٹ مار کے الزام میں ڈی ایس پی ظفر جاوید…

15 mins ago

شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)عیدالاضحیٰ کی آمدآمد،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا۔ تفصیلات کےمطابق عیدالاضحیٰ میں…

6 hours ago

سیاسی و حکومتی معاملات پر مذاکرات کیلئے ایم کیوایم کی 4 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

کراچی (قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی…

6 hours ago

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے کے واقعہ پرسوارا بھاسکر کا بیان بھی سامنے آگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے چندی گڑھ ایئرپورٹ پر سی آئی…

6 hours ago

دکی ،کوئلہ لوڈنگ کی بندش سے متعلق 14 دن سے جاری ہڑتال ختم

دکی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع دکی میں ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جا نب سے 14…

7 hours ago

چمن،ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، تین اہلکار شدید زخمی

چمن (قدرت روزنامہ)چمن روغانی روڈ پر نامعلوم افراد کی ایف سی فورسیز کی گاڑی پر…

7 hours ago