اسٹیج اداکارہ ارم چوہدری کے گھر پر فائرنگ


لاہور(قدرت روزنامہ)اسٹیج اداکارہ ارم چوہدری کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔اس واقعے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے اداکارہ ارم چوہدری نے بتایا کہ حملہ آور سفید رنگ کی کلٹس گاڑی پر سوار تھے۔
اداکارہ ارم چوہدری نے بتایا کہ ایک آدمی گاڑی سے اتر کر بجلی کے کھمبے پر چڑھا اور فائرنگ کر دی، چاروں فائر کمرے کی کھڑکی پر لگے۔
ارم چوہدری نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، وزیراعلٰی انصاف دیں۔