عسکری ٹاور حملہ کیس: صنم جاوید کو شناخت کر لیا گیا، 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیدیا
لاہور(قدرت روزنامہ) عسکری ٹاور حملہ کیس میں صنم جایوید کو شناخت کر لیا گیا۔
انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں صنم جاوید سمیت دیگر کے خلاف عسکری ٹاور حملہ کیس کی سماعت ہوئی، صنم جاوید کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں شناخت کرلیا گیا، عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دیگر خواتین کو شناخت نہ ہونے پر مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔