توہین الیکشن کمیشن ، چیئرمین پی ٹی آئی ، اسد عمر ، فواد چوہدری پر 11 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہو گی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی، اسدعمر اور فواد چوہدری کے خلاف 11 اکتوبر کر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 11 اکتوبر ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 11 اکتوبر کو چئیرمین پی ٹی آئی، اسدعمر اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔