ایشوریا رائے بچن کی ریمپ پر واپسی، سب کو پیچھے چھوڑ دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)سابق حسینۂ عالم، بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی برسوں بعد پیرس فیشن ویک میں ریمپ واک نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
حال ہی میں پیرس میں ہونے والے فیشن ویک میں ایشوریا رائے نے بیوٹی پراڈکس کے عالمی برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر ہونے کی حیثیت سے ریمپ واک کی۔


پیرس فیشن ویک میں بین الاقوامی سطح کی مشہور شخصیات نے شرکت کی تاہم توجہ کا مرکز ایشوریا بنیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by S (@shwetabachchan)


پیرس میں ستاروں سے سجی اس شام میں ایشوریا رائے بچن کو ٹکر دینے کے لیے ان ہی کی بھانجی نویا نندا نے بھی ریمپ واک میں ڈیبیو دیا۔
نویا نندا نے پیرس فیشن ویک میں مذکورہ برانڈ کی جانب سے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر ڈیبیو کیا۔