کراچی: سرجانی ٹاؤن میں کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی (قدرت روزنامہ)سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا جس پر تفتیش جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ایم کیو ایم لندن کی تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر ٹیم کا اہم کارندہ ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملزم جنوبی افریقا میں موجود دہشت گرد آصف عبداللّٰہ کی ہدایت پر کارروائیاں کرتا تھا۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ملزم نے پی ایس پی کے 2 کارکنوں کو قتل کیا ہے۔