حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی، اداکارہ حنا الطاف اور اداکار و میزبان آغا علی کے درمیان علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔
آغا علی آج کل یورپی ملک یونان میں سیرو و تفریح میں مگن اپنی نت نئی خوبصورت مقامات سے تصاویر شیئر کر رہے ہیں، اِن تصاویر میں اُن کی اہلیہ حنا الطاف غائب ہیں۔
View this post on Instagram
اداکار کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر میں اِنہیں تنہا گھموتے پھرتے اور خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔اِن تصویروں کے کیپشن بھی معنی خیز ہیں جبکہ پوسٹس میں بھی حنا الطاف کا کہیں ذکر موجود نہیں ہے۔
آغا علی کا اکیلے بیرونِ ملک سیر و تفریح پر جانا اور حنا الطاف کا ساتھ نہ ہونا اس جوڑی کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر رہا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔
View this post on Instagram
آغا علی کی اِن تصاویر پر اس جوڑی کے مداح کمنٹس کے ذریعے اداکار سے اہلیہ حنا الطاف کا پوچھ رہے ہیں جبکہ کچھ انسٹاگرام صارفین کا دعویٰ ہے کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اِن تصویروں کے کمنٹ باکس میں اداکار سے اہلیہ سے متعلق سوالات کر رہے ہیں۔مداحوں کا آغا علی سے پوچھنا ہے کہ حنا الطاف کہاں ہیں؟ اور وہ تنہا کیوں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ان افواہوں سے متعلق تاحال اس جوڑی کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ اداکار آغا علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اگر نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ پوسٹ کی گئی سب ہی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں جبکہ اُن کی دیگر اداکاراؤں کے ہمراہ تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ آغا اور حنا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ سال سے زیرِ گردش ہیں، جوڑی نے گزشتہ سال اپریل میں ایسی خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔