وریندر سہواگ نے ورلڈ کپ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کو شکست کی خواہش کا اظہار کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔

کرک بز کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی اوپنر ویندر سہواگ کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول اس ورلڈکپ میں حیران کن سرپرائزز دیکھنے کو ملیں گے، جو کرکٹ شائقین کو حیریت میں مبتلا کرسکتے ہیں۔

سابق اوپنر نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کیلئے کسی قسم کی مشکل نہیں چاہتا لیکن شائقین کرکٹ کو حیران کرنا ہے تو ایسا ہونا چاہیے کہ افغانستان میگا ایونٹ میں پاکستان کو ہرائے، نیوزی لینڈ آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کرے یا جنوبی افریقہ انگلینڈ کو ہرائے۔ اس ورلڈکپ میں مزید دلچسپی بڑھ جائے گی۔

سہواگ نے ورلڈکپ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف برتری کے حوالے سے کہا کہ بطور ہندوستانی چاہتا ہوں کہ گرین شرٹس کے خلاف ہمارا ریکارڈ مزید مستحکم ہو۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago