ورلڈ کپ وارم اپ میچ ، کپتان شاداب خان نے شکست کا ذمہ دار حیدر آبادی بریانی کو قرار دے دیا

حیدر آباد(قدرت روزنامہ)دوسرے وارم اپ میچ میں کپتانی کے فرائض سر انجام دینے والے کھلاڑی شاداب خان نے شکست کا ذمہ دار حیدر آبادی بریانی کو قرار دے دیا ۔ آسٹریلیا سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میچ کا رزلٹ اہمیت نہیں رکھتا ، ہمیں اس میچ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہم روزانہ حیدر آبادی بریانی کھا رہے ہیں اور شائد اسی لیے ہم تھوڑے سست ہو گئے ہیں ۔

والد ویلڈ ر تھے ، حارث روف نے اپنی زندگی کے مشکل ترین دنوں کی کہانی سنا دی ، جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

شاداب خان کا کہنا تھا کہ نتائج ہمارے ہاتٍھ میں نہیں ، ہماری الیون سائید طے ہو گئی ہے ، ہم اپنی بینچ سٹرنتھ کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ اپنی مہارت دکھا سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو آپ کو اعتماد ملتا ہے ، ہمیں کنڈیشنز کا بھی پتہ چلنا شروع ہو گیا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

5 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago