فن و ثقافت شوبز

خود پر سنگین الزامات لگنے کے بعد زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی: آئمہ بیگ


لاہور(قدرت روزنامہ) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ڈپریشن کے باعث ایک بار خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی اور میں خود پر متعدد سنگین الزامات لگنے کے بعد مزید زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی۔
آئمہ بیگ نے ایک حالیہ انٹرویو میں ڈپریشن، آرتھرائٹس کی بیماری میں مبتلا رہنے، لوگوں کی جانب سے منگیتر کو دھوکا دینے اور برطانوی مرد ماڈل سے تعلقات جیسے سنگین الزامات لگانے جیسے معاملات پر بات کی۔انہوں نے والدہ سے اپنی محبت سمیت ان کی بیماری پر بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کی والدہ کا کینسر سے انتقال ہوا تھا۔
آئمہ بیگ کے مطابق ان کی والدہ میں اس وقت کینسر کی تشخیص ہوئی جب مرض تیسرے درجے تک پہنچ چکا تھا، ان کی والدہ ہر بات دل میں رکھتی تھیں، وہ کسی سے کوئی بات شیئر نہیں کرتی تھیں اور ان کا خیال ہے کہ ڈپریشن کی وجہ سے ہی انہیں بیماری ہوئی ہوگی۔
آئمہ بیگ نے مزید بتایا کہ جب ان کی منگنی ٹوٹی اور ان پر برطانوی خاتون ماڈل نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سے تعلقات کے الزامات لگائے تب وہ اور ان کا پورا خاندان صدمے میں چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران خود پر ہونے والی تنقید اور الزامات کی وجہ سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوئیں اور اسی دوران ہی انہوں نے خودکشی کرنے کی بھی کوشش کی، کیوں کہ وہ جینا ہی نہیں چاہتی تھیں۔

متعلقہ خبریں