مستونگ خودکش دھماکا ، سہولت کاری کے شبے میں 8 افراد گرفتار


مستونگ (قدرت روزنامہ)سکیورٹی اداروں نے مستونگ خودکش دھماکے میں ملوث ہونے اور سہولت کاری کے شبے میں 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مختلف آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ گرفتار افراد کی نشاندہی پر مزید کارروائیاں کر رہے ہیں تاہم خود کش حملہ آور کی شناخت کے حوالے سے تاحال ڈیٹا موصول نہیں ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈی این اے اور فارنزک کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں، حملہ آور کی شناخت کے لیے دیگر ذرائع بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ دھماکےکی تحقیقات اور نتائج میں کچھ وقت لگے گا۔