مشہور ترک ڈرامے کورولش عثمان کے ہیرو بوراک اوزچیوت 7 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ ترکش سیریز ‘کورولش عثمان’ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار بوراک اوزچیوت نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔
بوراک اوزچیوت نے اپنے پاکستانی مداحوں کو خوشخبری دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔ بوراک اوزچیوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ رواں ماہ 7 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ ‘وہ پاکستانی نجی پرفیوم برانڈ کے برانڈ ایمبیسڈر کی حیثیت سے پرفیوم کی لانچ پر پاکستان آئیں گے۔
اس سے قبل شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی مذکورہ پرفیوم برانڈ کے ایمبیسڈر کی حیثیت سے پاکستان آ چکے ہیں۔