احتساب عدالت نے 2 سابق وزراء اعظم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس میں سابق وزراء اعظم شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔
دونوں سابق وزراء اعظم کو احتساب عدالت ایک اور تین نے نوٹس جاری کیے، احتساب عدالت ایک نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ریفرنس میں 14 نومبر کو طلب کرلیا جبکہ راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے۔
راجہ پرویز اشرف کو 2015، 2017 میں دائر ریفرنسز میں 14 نومبر کو طلب کیا گیا ہے، 2017، 2016 میں دائر ریفرنسز میں احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو 12 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
علاوہ ازیں احتساب عدالت تین نے راجہ پرویز اشرف کو چاروں کیسز میں نوٹس جاری کیا، احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔