انتخابات میں تاخیر سیاسی عدم استحکام، معاشی بے یقینی پیدا کر رہی ہے، رضا ربانی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان میں تاخیر سیاسی عدم استحکام اور معاشی بے یقینی کو جنم دے رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن اسمبلی کی تحلیل کے 90 دنوں کے اندر انتخابات نہ کروا کر پہلے ہی آئین کی خلاف ورزی کر چکا ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس حلقہ بندیوں کا عذر باقی نہیں رہا، نگران حکومت اور الیکشن کمیشن پر پارلیمانی نگرانی کیلئے فوری طور پر سینیٹ کا اجلاس بلایا جائے۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو دیکھنا چاہیے کہ نگران حکومت کیلئے ریکوڈک میں حکومت کے شیئرز فروخت کرنا قانون کے مطابق نہیں، یہ طویل مدتی معاشی فیصلے ہیں جو الیکشن ایکٹ کے تحت فراہم کردہ مینڈیٹ سے باہر ہیں۔

Recent Posts

کے الیکٹرک بے لگام گھوڑا اور آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ایک بے…

15 mins ago

سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر…

24 mins ago

بابراعظم نے ٹی 20کرکٹ میں روہت شرما سے اہم اعزاز چھین لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رنز کی دوڑ میں…

29 mins ago

ریاست لوگوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، پشاور ہائی کورٹ

پشاور(قدرت روزنامہ) لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے…

33 mins ago

بجٹ سے پہلے حکومت نے پیٹرول کے حوالے سے کیا فیصلہ کرنا ہے ۔۔؟ مصدق ملک نے کھل کر بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجٹ سے پہلے…

37 mins ago

چیئرمین پی سی بی سے وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی ملاقات، ایشین چیمپئن شپ میں کامیابی پر15لاکھ کا چیک دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشین چیمپئن شپ میں…

40 mins ago