’ٹائیگر3‘ کا ٹریلر جاری کرنے کی تاریخ سامنے آگئی


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے مداحوں کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں کیونکہ یش راج فلمز نے اپنی بلاک بسٹر اسپائے یونیورس کی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ کا ٹریلر جاری کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
جاسوس ایجنٹ سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر3‘ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ہیں۔
سلمان خان کے مداح ‘ٹائیگر 3′ سے جُڑی ہر خبر پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں اور آج ‘ٹائیگر 3′ کے فلمسازوں نے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرکے مداحوں کو پُرجوش کردیا ہے۔اس حوالے سے یش راج فلمز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بتایا گیا کہ ‘ٹائیگر 3 کا ٹریلر 16 اکتوبر کو پہلے سے کہیں زیادہ زور سے گرجنے والا ہے’۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ‘ٹائیگر 3 اس دیوالی پر سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی’۔یش راج فلمز کے ٹوئٹ کے بعد مداح بےصبری سے 16 اکتوبر کا انتظار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے اور اسے دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔یش راج فلم کی اسپائے یونیورس بالی وڈ کی بلاک بسٹر سیریز بن چکی ہے جس میں ہریتھک روشن کی ’وار‘ اور شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ ہندی سینما میں دھوم مچا چکی ہے۔

Recent Posts

بلوچستان: موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں موجودہ دور حکومت میں مزید 542 اسکولز بند ہوگئے، صوبے…

8 mins ago

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

20 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

7 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

7 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago