لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
لاہور(قدرت روزنامہ) لیاقت آباد میں آٹھ سالہ طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس نے مدرسے کے استاد کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں مدرسے کے آٹھ سالہ طالب علم پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں قاری عامر نے طالب علم عبدالرحمان کو ربڑ کے پائپ سے بری طرح مارا جس سے بچے کے جسم پر گہرے نشانات پڑ گئے جو کہ تصویر میں واضح ہیں۔
بچے پر تشدد کرنے پر والد نے قاری عامر کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرادیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔