(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ منال خان کی شادی کو اپنی شادی کے بعد کیسا محسوس ہورہا ہے اور وہ اس کے حوالے سے کیا سوچتی ہیں اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ منال خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بتایا ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ سے سوال کیا جاتا ہے کہ ’آپ کو شادی کے ایک ہفتے بعد کیسا محسوس ہورہا ہے؟ ‘
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ منال خان کہتی ہیں کہ ’ ویسا ہی لگ رہا ہے جیسا شادی سے پہلے لگتا تھا مطلب بہت اچھا محسوس کررہی ہوں‘۔
اسکے علاوہ بھی ادا کارہ منال خان سے شادی پر ملنے والے تحائف کے حوالے سے پوچھا گیا ہے جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھ سے زیادہ احسن کو تحفے ملیں ہیں۔
بعدازاں اداکارہ منال خان سے لوگوں کو شادی کے حوالے سے نصیحت کرنے کا بولا گیا تو اداکارہ نے جواب میں کہا کہ ’شادی کریں ، خوش رہینگے‘۔
خیال رہے کہ ویڈیو میں سوال کرنے والے اداکار احسن محسن اکرام ہیں جو اپنی بیوی منال خان کے ہمراہ ایک ڈنر پر آئیں ہیں اور ان سے شادی کے حوالے سے سوال کر رہے ہیں۔
اسی دوران منال خان نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے کہ احسن محسن اکرام کو شادی سے بہت ڈر لگ رہا تھا ۔
واضح رہے کہ اداکار احسن محسن اکرام اور اداکارہ منال خان کی رواں ماہ 10 ستمبر کے روز شادی ہوئی ہے جبکہ ان کا ولیمہ 12 ستمبر کو منعقد ہوا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…