بابر اعظم نے بریانی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے دیا ، ویڈیو دیکھیں
احمد آباد(قدرت روزنامہ) بھارت میں منعقدہ ورلڈ کیپٹنز ڈے پروگرام کے دوران میزبان کی جانب سے بریانی سے متعلق سوال پر پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے دلچسپ جواب دیا ہے۔
Babar Azam about Biryani of Hyderabad.#BabarAzam | #WorldCup2023
— Ehtisham Siddique (@iMShami_) October 4, 2023
میزبان روی شاستری نے کپتان سے سوال کیا کہ بابر بریانی کیسی تھی؟ سوال سن کر بابراعظم اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’’ہم 100 مرتبہ بتا چکے ہیں‘‘۔بابراعظم نے جواب میں مزید کہا کہ ’’بریانی کافی اچھی رہی اور حیدرآباد سے متعلق یہ سن رکھا تھا کہ بریانی اچھی ہے، اس لیے بریانی کھا کھا کر اچھا لگا‘‘۔