کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کیسکو حکام نے سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کی رہائشگاہ کا ٹرانسفارمنقطع کردیا . ترجمان کیسکو کے جاری کردہ بیان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چمن ہاوسنگ اسکیم میںسابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی کے گھر کا ٹرانسفارمر اتار دیا گیا .
ترجمان نے کہا کہ گھر کا ایک کنکشن ڈائریکٹ بجلی حاصل کر رہا تھا جسے منقطع کر دیا مزید کاروائی جاری ہے . کاروائی میں چیف انجینئر آپریشن ڈاریکٹر ،ایکسین سرویلینس، ایس ڈی او سرویلینس اور کچہری سب ڈویڑن کا اسٹاف بھی شامل تھے .
. .