مائنز ڈپارٹمنٹ بلوچستان میں بے ضابطگیوں کا نوٹس اور شعبے کو تحفظ دیا جائے، سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان سینٹرل ما ئنز لیبر فیڈریشن کے مر کز ی سےکرٹری جنرل سلطان محمد خان‘مرکزی چیئرمین عبدالستار ‘مرکزی فنانس سیکرٹری عبدالستار جونیئر،انفارمیشن سیکرٹری منظور احمد بلوچ،صوبائی چیئرمین محمد زمین اورآل پاکستان لیبر فیڈریشن بلوچستان کے چیئرمین شاہ علی بگٹی نے کوئلے کی کانوں میں بڑھتے ہوئے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مائن ورکرز کی صحت وسلامتی کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات کئے جائیں،حادثات کے نتیجے میں زخمی اور معذور ہونے والے کان کنوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور محنت کشوں کی صحت و سلامتی کے اصولوں کو نظرانداز کرکے کی جانے والی مائنز الاٹمنٹ فوری طور پر منسوخ کی جائے پاکستان سینٹرل ما ئنز لیبر فیڈریشن کے مر کز ی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان سینٹرل ما ئنز لیبر فیڈریشن کے مر کز ی سےکرٹری جنرل سلطان محمد خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں ڈائریکٹر جنرل اور سیکرٹریز مائنز اپنے کام سے غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں‘ مائنز ایکٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مائنز کی الاٹمنٹ کی جا رہی ہے ، مائنز کو ٹھیکیداروں اور پیٹی ٹھیکیداروںکے ذریعے چلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں،بلوچستان مائنز ڈپارٹمنٹ میں ابھی تک مائنز بورڈ نہیں بنایا گیا اور نہ ہی کسی حادثے کی صورت میں کان کنوں کو ریسکیوکرنے کیلئے ایمبولینس مہیا کی گئی ہے جبکہ مائنز ورکروں کو ریسکیوکرنے کے حوالے سے تربیت بھی نہیں دی گئی اور نہ ہی ورکرز پر مشتمل ریسکیو ٹیمیں ہی تشکیل دی گئی ہیںپاکستان سینٹرل ما ئنز لیبر فیڈریشن کے مر کز ی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مائنز ڈپارٹمنٹ میں میرٹ کے برعکس سفارشی بھرتیاں کی گئی ہیں اور عدالتی آڈرز کے باوجود حقداروں کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا،ہم نگراں وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ مائنز ڈپارٹمنٹ بلوچستان میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا فوری نوٹس لیا جائے ، مائنز میں ہونے والے حادثات کی روک تھام کیلئے بھی عملی اقدامات کئے جائیں .

.

.

متعلقہ خبریں