لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔سابق وزیراعظم اور لیگی رہنما شہباز شریف سے لاہور اور پنجاب ٹریڈرز ایسوسی ایشنز کے عہدے داروں اور نمائندوں نے ملاقات کی، جس میں ملکی مجموعی صورت حال اور معیشت کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف نے تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔ نواز شریف کا ایجنڈا قوم کا اتحاد اور معاشی بحالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی اور مہنگائی سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔ قوم کا اتحاد، سیاسی تسلسل اور درست پالیسیوں ہی سے معاشی خود انحصاری اور ترقی یقینی بنا سکتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کو ذمے داری دے۔ مہنگائی سے نجات اور ترقی کی ضمانت دیتا ہوں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سحر خان پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن اداکار ہیں جنہوں نے پاکستانی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عارف لوہار پاکستان کے ایک لیجنڈ تجربہ کار فنکار ہیں۔ انہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک کمپنی لینڈ روورز اور پورش گاڑیوں کو الیکٹرک وہیکل میں تبدیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ چند ہفتوں سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے…