اسلام علم کے حصول کو بہت اہمیت دیتا ہے، راجہ پرویز اشرف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر کہنا ہے کہ اسلام علم کے حصول کو بہت اہمیت دیتا ہے۔راجہ پرویز اشرف نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہذب اور تعلیم یافتہ معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہے، درس و تدریس انتہائی معتبر شعبہ ہے، اس سے وابستہ ہونا قابلِ فخر ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ معاشرے کو اندھیروں سے نکالنے کے لیے اللّٰہ تعالی نے انبیائے کرام کو مبعوث فرمایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو قو میں اپنے اساتذہ کو معاشرے میں ان کاجائز مقام دیتی ہیں کامیابی ہمیشہ ان کے قدم چومتی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا ہے کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی اساتذہ کی کمی ہے اس کو فوری پورا کرنا چاہیے۔