بہترین اساتذہ کسی بھی معاشرے کے لئے مشعل راہ ہیں،کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا نینشل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوئٹہ کیمپس کا دورہ،کور کمانڈر بلوچستان کی اساتذہ اور طلباء و طالبات سے تفصیلی گفتگو،بعدازاں اساتذہ، طلباء اور طالبات کور کمانڈر بلوچستان کے ساتھ گھل مل گئے جیسے کوئی اپنا ملا ہو،طلباء اور طالبات کے ساتھ اساتذہ نے بھی پاکستان افواج کی قربانیوں اور بلوچستان کیلئے فلاحی کاموں کو سراہا،
اساتذہ، طلباء اور طالبات سے تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا بہترین اساتذہ کسی بھی معاشرے کے لئے مشعل راہ ہیں،کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی جانب سے اساتذہ کے عالمی دن کے توسط سے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔