عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔پاکستان کی مشہور اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ عائزہ خان نے نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں کھڑکی سے باہر کے خوبصورت مناظر دیکھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس دلکش منظر کی خوبصورتی میں کھو گئی ہوں۔
View this post on Instagram
عائزہ خان نے یہ تصاویر چند گھنٹے قبل شیئر کیں جنہیں اب تک ان کے لاکھوں مداح دیکھ کر ان پر تعریفی کمنٹس بھی کر چکے ہیں۔