کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہاہے کہ میں بطور وزیر اطلاعات بلوچستان حکومت افغانستان اسلامی امارت کے وزیر دفاع ملا یعقوب کے بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جو کسی بھی قسم کے غیرملکی دبا کے بغیر اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ افغان مہاجرین کے پاس 26 دن ہیں جس میں وہ اپنے معاملات پاکستان میں نمٹا سکتے ہے اس کے بعد انہیں ہاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں۔ جس طرح باعزت طور پر پاکستان نے افغان مہاجرین کو پاکستان میں قبول کیا تھا اسی طریقے سے باعزت طور پر غیرقانونی افغان مہاجرین کو پاکستان سے افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔ اس سلسلے میں انسانی حقوق کی کسی بھی قسم کی شکایت افغان حکام کو دیکھنے میں نہیں آئے گی۔ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور ہم اسلامی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان میں افغان مہاجرین کیساتھ برتا کرتے رہے ہیں۔ پاکستان کا افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ علما مشائخ سمیت دیگر مکتبہ فکر کے تمام افراد سے مشورے کے بعد عمل میں لایا گیا۔ اب اس فیصلے میں کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ یکم نومبر کے بعد جو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان مہاجر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظر میں آیا اس کیساتھ ریاستی ادارے بھرپور قانونی کاروائی کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ اس سلسلے میں پوری قوم اس فیصلے پر یکجا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…