گوادر(قدرت روزنامہ) پاکستان کوسٹ گارڈز نے علی الصبح کارروائی میں اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی . ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں علی الصبح ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی .
کارروائی کے دوران گاڑی کا پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑکر فرار ہو گئے جب کہ گاڑی سے 743کلوگرام چرس اور57کلوگرام میتھ آئس برآمد ہوئی ہے . پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت21.84 ملین ڈالر (اربوں روپے) بنتی ہے .
ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ بشمول منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے . ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردارادا کر تی رہے گی .